27

جماعت اسلامی کے خلاف اندرون و بیرون ملک سازشیں جاری ہیں مگر حق ہی غالب آکررہے گا, منور حسن

شعورنیوز (میاں مزمل منیر) دار ارقم سکول پاکپتن روڈ دیپالپور میں منعقدہ ایک روز عزم نو کنونشن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ تہذیبی کشمکش میں خیرکی تمام قوتوں کو ایک جگہ جمع ہونا ہوگا ،جماعت اسلامی کے خلاف اندرون و بیرون ملک سازشیں جاری ہیں مگر حق ہی غالب آکررہے گا انہوں نے تمام تنظیمی ممبران کو ہدائت کی کہ وہ ہرحال میں امربالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضہ کو سرانجام دیتے رہیں کیوں کہ اس سے معاشرے میں خیروبرکت ہوتی ہے جب برائی غالب آتی ہے تو نحوست کا آنا لازم ہوجاتا ہے امریکہ نے افغانستان میں جتنا بم و بارود برسایا اس کی مثال پوری تاریخ انسانی میں نہیں ملتی مگر افغان آج بھی تازہ دم ہیں اور شر کی تمام قوتوں کے خلاف برسرپیکار ہیں جبکہ روس کے بعد امریکہ بھی ناکام و نامراد ہوکر خاک چاٹ رہاہے دنیا میں اللہ نے ہمیں ستاون حکومتیں عطا کی ہیں مگر بدقسمتی سے اور ہماری شامت اعمال کے سبب ہمیں دلیر قیادت نصیب نہیں ہوسکی جس کے باعث ہم پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں