37

انڈیا اور سری لنکا کے سمندر میں اٹھنے والا طوفان اگلے ہفتے پاکستان کا رُخ کریگا

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بحرہند میں اٹھنے والے اوکھی (Ockhi) طوفان سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں تاہم طوفان کے باعث سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔اوکھی طوفان اس وقت کراچی کے جنوب مشرق میں 1442 کلو میٹر دوری پر بھارتی شہر ممبی کے قریب موجود ہے جو کسی بھی وقت ممبئی کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بھارت سے ملحقہ علاقوں کو اوکھی طوفان سے کوئی خطرہ نہیں تاہم طوفان کے باعث بدین، تھرپارکر اور مٹھی میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ بحرہند میں بننے والا طوفان بحیرہ عرب میں جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے اثرات ٹھٹھہ اور بدین میں بادلوں کی صورت 3 اور 4 دسمبر کو نظر آئیں گے اور 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث سمندر میں بھنور پیدا ہوسکتا ہے تاہم 4 دسمبرکے بعد طوفان کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں