1

بٹگرام،سوات اورگردونواح میں3.1شدت زلزلے کے جھٹکے

صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے بٹگرام،سوات اورگردونواح میں3.1شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.عوام میں خوف وہراس پھیل گیاکلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔اتوار کو صو بہ خیبرپختونخواہ کے علاقے بٹگرام ،سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت3.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا، تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔بٹگرام صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام کا مرکزی شہر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں