89

سری لنکا نے ہمبن ٹوٹا کی بندرگاہ چین کو99سال کی لیز پردیدی

ولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) معاہدے کیساتھ ہی سری لنکا کو 300ملین ڈالرز کی قسط بھی موصول ہوگئی ،دونوں ممالک بندرگاہ چلائیں گے،

چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز سنبھالے گی ٗ سری لنکن حکام سیکیورٹی امور دیکھیں گے۔سری لنکن وزیر اعظم کے مطابق معاہدہ سیاحت کوفروغ دینے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا، وزیر خزانہ نے کہا کہ پو رٹ چین کے حوالے کرنیکا فیصلہ قرضوں کے بوجھ سے نکلنے کیلئے کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں برس جولائی میں سری لنکا اور چین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں سری لنکا نے جنوبی شہر ہمبن ٹوٹا میں واقع گہرے پانی کی نوتعمیر شدہ بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض ایک چینی سرکاری کمپنی کو 99 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا کے وزیرخزانہ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ سے نکلنے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا ، اس معاہدے کے تحت سری لنکا پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی برابری کی بنیاد پر بندرگاہ کے امور چلائیں گی جس میں چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز چلائیگی جبکہ سری لنکن حکام اس کی سیکیورٹی کے امور سنبھالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں