229

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ شادی کی خبر شیئر کی

شعور نیوز سوشل میڈیا سیل

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پیر کو انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ شادی کی خبر شیئر کی۔
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے یہ الفاظ الگ الگ ٹویٹ کیے: ‘آج ہم نے ہمیشہ کے لیے پیار میں بندھے رہنے کا عہد کیا ہے۔’
انھوں نے لکھا کہ وہ یہ خبر شیئر کر رہے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت دن خاندان اور خیرخواہوں کی مدد اور پیار سے مزید خاص ہو گیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ‘ہمارے اس سفر میں اہم حصہ بننے کا شکریہ۔’
خیال رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ زوروں پر تھا۔ ان قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب گذشتہ دنوں انوشکا، ان کے والدین اور رشتے دار اٹلی کے لیے روانہ ہوئے اور وراٹ اور ان کے گھر والے بھی اٹلی روانہ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی گذشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے قریب ہیں اور اکثر تقاریب میں انھیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں