65

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کوئٹہ میں پارہ منفی 10 ہوگیا*

*ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کوئٹہ میں پارہ منفی 10 ہوگیا*
(شہک جان رند شعور نیوز)ملک بھر میں سردی نے اپنے پنجے گاڑ دیئے، کوئٹہ میں پارہ منفی 10 ڈگری تک گر گیا۔ شمالی علاقوں اور بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا۔ کراچی میں سرد ہوائیں چلنے لگیں ، آج بھی ملک بھر میں سخت سردی اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔قلات میں درجہ حرارت منفی 7 اور دالبندین میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب لاہور میں دھند چھٹ گئی اور دھوپ نکل آئی ہے۔
شمالی علاقوں میں برف باری نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔ دیامر کے بابوسر ٹاپ اور بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں