55

پاکستان کا معرض وجود میں آنا محمد علی جناح ؒ کی مدبرانہ سیاسی جد و جہد کا نتیجہ ہے،ناہید واصف


اوکاڑہ(غضنفر عباس شعور نیوز ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ناہید واصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی مدبرانہ سیاسی جد و جہد کا نتیجہ ہے،قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے مشکل حالات میں مسلمانان ہند کی قیادت کی اور ایک آزاد ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،ہمیں اب قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کیلئے اقدامات کرنا ہیں،اس ملک کو عظیم تر بنانے کیلئے متحد ہو کر جدو جہد کرنی ہے، نوجوان جو ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ان کے کندھوں پر ذمہ داری ہے کہ وہ ملک خداداد کی بہتری کیلئے اپنا دن رات حصول علم پر مرکوز کریں اور پڑھ لکھ کر اس ملک کی خدمت کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں یوم قائد اعظم ؒ کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ کوئز پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انکا کہنا تھاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو ہمیشہ سے نوجوانوں سے امیدیں تھیں اور اب بھی نوجوا ن نسل سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر علم و ہنر میں کمال حاصل کریں اور نوجوانوں کی برادری میں پاکستان کو ایک بہتر مقام دلوانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ،بعد ازاں انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں