32

میانوالی پریس کلب کااہم اجلاس کئی اہم فیصلے جلد باڈی توڑ کرنئی الیکشن باڈی کااعلان اگلے اجلاس میں

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی شعور نیوز

میانوالی پریس کلب کااہم اجلاس کئی اہم فیصلے جلد باڈی توڑ کرنئی باڈی کااعلان اگلے اجلاس میں کرینگے صدرپریس کلب میانوالی محمد یوسف چغتائی

میانوالی۔پریس کلب میانوالی کا اہم اجلاس دفتر نوائے شرر میں منعقد ہوا جس کی صدارت پریس کلب میانوالی کے صدر محمد یوسف چغتائی نے کی جبکہ مہمان خصوصی رانا امجد اقبال چیف ایڈیٹر نوائے شرر تھے۔اجلاس میں سال 2017ء میں پریس کلب میانوالی عہدیداران کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں شامل ممبران عمر اعوان محمد سعید اختر خان ۔عبدالحمید خان لاشاری اکرم خان شیرازی ۔ثناء اللہ خان ۔طارق سعید ۔نجیب اللہ نجی۔تاج محمد جوڑا ۔عصمت اللہ ملک کلیم خان۔منظور خان منصور خان۔رانا واحد شبیر۔حفیظ اللہ محمدی۔ملک عبدالحمید۔ارشد ندیم۔محمد دین شاہ۔ولید شاہظفر قریشی۔فرحاج شاہد۔حکیم فیح محمد آصو۔افضل بلوچ۔اسلم شاہین اور احمد نواز نے پریس کلب کو مزید مستحکم فعال بنانے کے لیئے تجاویز دیں۔اجلاس میں پریس کلب میانوالی دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب میانوالی سال 2018 کے انتخابات کے لیئے صدر پریس کلب کی صدارت میں اجلاس بلایا جائے گا جس میں صدر پریس کلب محمد یوسف خان چغتائی موجودہ باڈی اپنی آئینی مدد پوری کرنے کے بعد تحلیل کر کے الیکشن کمیٹی کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں