16

یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں مسیحی غرباء میں گفٹ پیکس تقسیم کئیے گئے

ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں مسیحی غرباء میں گفٹ پیک تقسیم ، چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی نے تحائف تقسیم کیے ۔

پریس ریلیز کے مطابق یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے مسیحی غرباء میں فیملی پیک تقسیم کیے گئے جس میں کھانے کی اشیاء کے علاوہ کمبل ، جرسیاں ،لالٹین اور دیگرسامان شامل ہے۔
تحائف اور دیگر اشیا تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقد کردا تقریب میں چیئرمین ہلال احمر پاکستان سعید الہی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری کے غربا، مساکین اور حقداران میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیملی پیک ایک خاندان کے سات افراد کے لئے کافی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں