72

حضرت سید بابا شاہ جمال کے 390 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز

لاہور (کامران خان) حضرت سید بابا شاہ جمال کے 390 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز۔ زائرین کی بڑی تعداد دربار پر حاضری کے لیے موجود، تین روزہ تقریبات کا سلسلہ رات گئے دعا کے بعد اختتام پزیر ہو گا،
حضرت سید بابا شاہ جمال کے 390 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات تین روز قبل شروع ہوئیں، حاضری دینے والے زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ زائرین درگاہ پرحاضری بھی دے رہے ہیں اور قرآن خوانی، نفل پڑھنے کا عمل جاری ہے۔اس کےساتھ ساتھ نعت خوانی کا سلسلہ بھی جارہ ہے۔حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اجتماعی دعا کیلئے تیاریاں مکل کر لی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں