1

فلم ساہو کے لیے شردھا بہترین انتخاب ہیں: پرابھاس

شعور نیوز (شوبز مانیٹرنگ)بالی وڈ اداکار پرابھاس نے کہا ہے کہ اداکارہ شردھا کپور فلم” ساہو“ کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔ فلم ساہو میں شردھا کپور کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جو فلم کے لئے بہت موثر ثابت ہوگا اور کہانی کو ج اندار بنا دے گا۔ ان کا کردار صرف ایک گانے یا ڈانس نمبرپر مشتمل نہیں بلکہ ان کے چند ایکشن مناظر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شردھا کپور بہت محنتی اور پرعزم ہیں۔ ہم ان کی اداکاری کی صلاحیتوں اورکام کے جذبے سے بہت متاثر ہیں ۔ واضح رہے کہ فلم ساہو اداکارہ شردھا کپورکی پہلی تیلگو فلم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں