101

ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر صرف ایک پاکستانی کو فالو کرتے ہیں،وہ شخص کون ہے ؟ نام جان کر پاکستانی دنگ رہ جائیں گے

(سجادالحسن شعورنیوز) بھارتی سپر سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انسٹا گرام فالو لسٹ میں واحد پاکستانی نوجوان کا نام سامنے آیا ہے۔ ویرات کوہلی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر گلوکار عاصم اظہر کو فالو کرتے ہیں جنہوں نے کوک سٹوڈیو میں گانا گا کر شہرت حاصل کی ہے۔ بھارت کے کرکٹ سپر سٹار جنہوں نے حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کی ہے۔ –> سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں انہوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف 82 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار لوگ انہیں فالو کرتے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کو اسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک کروڑ 80 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں