82

اگرآپ اپنے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں توان غذائوں سے توبہ کرلیں

سجادالحسن شعورنیوز
سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔تو اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔جی ہاں کچھ غذائیں بالوں میں سفیدی کو قبل از وقت نمودار کردیتی ہیں۔چینیچینی کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو بہت تیزرفتاری سے سفید کرسکتا ہے، اگر آپ کو چینی سے بنے پکوان کھانا بہت پسند ہیں تو بالوں کی سفیدی نمودار ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہئے اور یہ سفیدی ہمیشہ برقرار رہتی ہے کیونکہ یہ اس حصے کی عمر بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔ صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے۔ –> نمکنمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، جن میں بالوں کی قبل از وقت سفیدی قابل ذکر ہے۔ 2300 ملی گرام نمک روزانہ سے زیادہ کھانا گردوں کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔سافٹ ڈرنکسیہ مشروبات بھی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، یعنی ایسے مشروبات جو چینی، مصنوعی مٹھاس اور کلر سے بھرپور ہوتے ہیں، روزانہ کی مقدار میں ان کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔کاپر سے دوریجسم میں کاپر کی کمی بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے، یہ جز مشروم، جھینگوں، کلیجی، دالوں، بادام، خشک خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں