138

کروڑوں روپے کمانے والے گل پانڑہ ٹیکس نا دہندہ نکلیں

(سجادالحسن شعورنیوز) پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی بھی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔ کروڑوں روپے کمانے والے گل پانڑہ ٹیکس نا دہندہ نکلیں۔ٹیکس کی عدم ادائیگی کے بارہا نوٹس جاری کیے جانے کے بعد انھیں فائنل نوٹس دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاورنے مسلسل نوٹس بھیجے جانے کے باوجود ٹیکس –> کی عدم ادائیگی پر پشتو گلو کارہ کو ایک کروڑ روپے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔ اس بار بھی عدم ادائیگی کی صورت میں گلوکارہ کا گھر اور گاڑی قبضے میں لیے جاسکتے ہیں۔ انھوںنے اب تک ٹیکس کی مد میں سرکاری خزانے میں ایک پیسہ بھی جمع نہیں کروایا اور نہ ہی بار با ر بھجوائے گئے نوٹسز کا کوئی جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں