334

اداکارہ نرگس کی بہن اچانک انتقال کرگئیں، شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں۔۔

لاہور ۔۔۔ امجد وٹو شعور نیوز

اداکارہ نرگس اور اداکارہ دیدار کی بہن نئے سال کے پہلے ہی روزانتقال کرگئی ہیں ، وہ ایک عرصہ سے علیل اور فاروق ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ بتایاگیاہے کہ عرصہ دراز سے ان کا علاج چل رہا تھا جس کی وجہ سے ان کی دماغی حالت کافی خراب ہو چکی تھی، 2 ماہ سے کومہ میں تھی اور آئی سی یو میں داخل تھیں۔زیر علاج رہنے کے باوجود وہ صحت یاب نہ ہوسکی جس کے باعث آج وہ انتقال کر گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اداکاراﺅں کی بہن ثمینہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی شوبز سے وابستہ افراد نے نئے سال کے سلسلے میں اپنے پروگرام محدود کردیے ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں ایک ٹریفک حادثے میں جیسیکا فاک ہولٹ کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا۔ آسٹریلوی اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اب تک کوما میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی اداکارہ جیسیکا فاک ہولٹ سینیٹ جارج ہسپتال میں زندگی اور موت کی سانسیں گن رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں باکسنگ ڈے کے موقع پر وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سفر پر تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ اس حادثے میں ان کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا جبکہ جیسیکا فاک ہولٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ اس وقت کوما ہیں۔28 سالہ جیسیکا فاک ہولٹ کے والدین اس حادثے میں موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کی بہن انابیلا ہسپتال میں تین روز قیام کے بعد دم توڑ گئیں تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی اداکارہ کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں