158

بھارت میں چست برقع اور جسم ظاہر کرنے والے لباس پر پابندی کے خلاف فتویٰ دینے پر دارلعلوم دیوبند پر شدید تنقید

میرٹھ (نمائیندہ شعور نیوز) اسلامی تعلیم کے مرکز دار العلوم دیوبند نے مسلم خواتین کے لئے چست برقع اور چمکیلے لباس کوغیراسلامی اورناجائز قرار دیا ہے۔ ایک شخص کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں دارالافتا کی جانب سے اس تعلق سے فتویٰ جاری کیا گیا ۔مسلم خواتین کا چمکیلے اورچست برقع یا لباس پہننے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا نے اس عمل کو غیر اسلامی اور ناجائز قرار دیا ہے ۔

تاہم اس سلسلہ میں اب تک دار العلوم کی جانب سے پریس کو کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔تاہم اس فتویٰ کی دیگر علماء دیوبند نے تائید کی ہے۔ وہیں اس فتویٰ کو جس نے بھی حاصل کیا، اس نے سوشل میڈیا پر لوڈ کر دیا، جس کے بعد اس پر زوردار بحث شروع ہو گئی اور آر ایس ایس اور دیگر مسلم مخالف تنظیموں نے اس کو عورت کی آزادی پر حملہ بتاتے ہوئے فتویٰ جاری کرنے والوں کے خلاف پابندی اور کارروائی تک کا مطالبہ کر ڈالا

اپنا تبصرہ بھیجیں