67

بھارت نے 45 سال سے زائد عمر خواتین کو بغیر محرم کے حج پر جانے کی اجازت دے دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سنہ 2014 میں سعودی عرب نے اعلان کر دیا تھا کہ نئی حج پالیسی کے تحت 45 یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کوئی بھی خصوصی اہتمام کیے بغیر آزادی کے ساتھ حج کے لیے آ سکیں گی۔ اس میں صرف ایک ہی شرط تھی اور وہ یہ کہ ان خواتین کو گروپ کے ساتھ جانا ہوگا۔ اس کے علاوہ کہا گیا تھا کہ 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے بغیر اجازت نامے کے حج پر جانے کی پابندی عائد رہے گی۔

انڈین حکومت نے 2018 سے اس نئی حج سکیم کو نافذ کرانے کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کی سفارشات میں یہ بھی شامل تھا کہ 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو بغیر کسی گروپ کے اکیلے حج پر جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

مودی حکومت نے گذشتہ سال اکتوبر میں اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ 2018 سے نافذ ہونے والی نئی حج پالیسی میں 45 یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

جس کے بعد مرکزی حکومت نے اس پانچ رکنی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں