82

صبا قمر نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

Saba Qamar پاکستان کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ صبا قمر اور اداکار ارسلان فیصل ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلد ہی شادی کرنے جارہے ہیں۔

ارسلان فیصل، معروف اداکارہ صبا فیصل کے صاحبزادے ہیں۔

ان افواہوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب ارسلان فیصل نے صبا قمر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘2018 کی پہلی تصویر، صبا قمر کے ساتھ، بہت سارا پیار’۔

ساتھ ہی انہوں نے ‘فرینڈز اونلی’ (صرف دوست) کے الفاظ کا اضافہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں