1

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رسول پاک علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت اور عقیدہ ختم نبوت پر کامل اور پختہ ایمان ہے

میاں مزمل منیر شعور نیوز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رسول پاک علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت اور عقیدہ ختم نبوت پر کامل اور پختہ ایمان ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوتا ہے،
مدینہ کی ریاست میری سیاست کا محور و مرکز ہے، پاکستان میں مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام میری سیاسی جدوجہد کی منزل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے وفد سے ملاقات میں کیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ مذہبی سے میرے شغف میں والدہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا،میاں بشیر صاحب نے اسلام کے فہم و ادراک میں کافی مدد دی، سیاسی طور پر عہد جدید میں قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل مانتا ہوں، قائداعظم صداقت اور امانت کے اعلیٰ درجے پر فائز تھے، احمدی بطور اقلیت پاکستانی شہری ہیں، عمران خان کا کہنا تھاکہ اسلام، سیرت رسول اکرم اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں، بین الاقوامی لابی کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی، ختم نبوت قانون میں ترمیم کرکے قوم خصوصاً مذہبی طبقے کے جذبات مجروح کئے گئے، قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق راجہ ظفرالحق رپورٹ کے اجراء4 کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، تحریک انصاف علماء4 کو مشاورتی عمل کا حصہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں