137

زینب قتل کے بعد مائرہ خان میدان میں آ گئی بچوں کو جنسی زیادتی سے کیسے بچایا جائے جانئے اس خبر میں

کراچی(فخر اتفاق فریدی شعور نیوز)زینب قتل کے بعد مائرہ خان میدان میں آ گئی بچوں کو جنسی زیادتی سے کیسے بچایا جا سکتا ہے اپنی رائے دے دی .
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق زینب قتل کے خلاف فنکاروں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ قصور واقعے پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے اور لوگوں کا احتجاج کے لیے جمع ہونا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم انُ درندوں سے زیادہ مضبوط ہیں . ماہرہ خان نے بچوں کو جنسی زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں جنسی حملوں سے بچاؤ کے موضوع کو شامل کرنے اور والدین کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں