50

میانوالی ۔نومنتخب الیکٹرانکس میڈیا کلب میانوالی کےاعزاز میں ڈپٹی کمشنر میانوالی کیطرف سے پروقاراستقبالیہ

۔نومنتخب الیکٹرانکس میڈیا کلب میانوالی کےاعزاز میں ڈپٹی کمشنر میانوالی کیطرف سے پروقاراستقبالیہ تقریب صدرالیکٹرانک میڈیاکلب میانوالی کےصدرعبدالقیوم خان نیازی کی سربراہی میں میڈیاٹیم کی شرکت

میانوالی (عبدالقیوم نیازی شعور نیوز)آج ڈپٹی کمشنر میانوالی شوزب سعید نے الیکٹرانک میڈیاکلب میانوالی کےنومنتخب عہدیداران ممبران کےاعزازمیں پروقاراستقبالیہ دیا۔الیکٹرانکس میڈیاکلب میانوالی کےنومنتخب صدر عبدالقیوم خان نیازی کی سربراہی میں میڈیاٹیم نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ۔اس پروقار تقریب میں صدرمیانوالی الیکٹرانک میڈیاکلب عبدالقیوم خان نیازی پیرس نیوز سینئر نائب صدر عمراعوان دنیانیوز نائب صدر اصغرخان نیازی جی نیوز ۔جنرل سیکریٹری عبدالحمید خان لاشاری سماء نیوز۔سیکریٹری مالیات فرحاج شاہد اے ٹی وی ۔جوائنٹ سیکریٹری لیاقت قریشی کیپیٹل نیوز ممبران ملک عصمت اللہ ملک جیو نیوز ۔محمد یوسف چغتائی وقت نیوز۔ڈاکٹرمظہرحسین ابتک نیوزمیانوالی ۔سعید خان خیبر نیوز ۔امجدخان 7نیوز۔طارق سعید ایکسپریس نیوز۔کیمرہ مین شہزاد 24نیوز۔کیمرہ مین عمران علی دنیانیوز اور کیمرہ مین اسامہ حسین نیازی پیرس نیوزنے شرکت کی ۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر میانوالی شوزب سعید نے کہاکہ میانوالی کے الیکٹرانکس میڈیا کے نمائندے ملک وملت کی سچی اورغیرخانبداراورزمہدارانہ رپورٹنگ کرکے اپنے فرائض بہترین طریقے سے اداکررھے ہیں ۔اصل حقائق کواگرمیڈیاعوام تک پہنچاتاھے تومعاشرے میں استحکام آتاھے بلاشبہ الیکٹرانک میڈیارپورٹنگ انتہائی زمہدار اورحساس ڈیوٹی ھے میری بھی خواہش ھے کہ الیکٹرانک میڈیاپوری تسلی اورتحقیق کےبعد اگررپورٹنگ کریگاتو ملک وملت کیساتھ ساتھ اسکااپنامقام بھی بلند رھیگا۔اس موقع پرصدرالیکٹرانک میڈیا کلب میانوالی عبدالقیوم خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے کہاکہ میری ٹیم اورمیمبران انتہائی زمدارمیڈیااداروں سے وابستہ ہیں اوران شاءاللہ اپنی علمی قابلیت اورتجربے کومدنظررکھتے ھوئے ضلع میں بہترین رپورٹنگ کرینگے اورآپ سمیت پورے ضلع کی عوام کوایک مثبت تبدیلی نظر آئیگی ۔ہم نہ توکسی کی پگڑی اچھالیں گے اورنہ کسی کورسواکرینگے بلکہ ضلع کی عوام سمیت ہرادارے کےسربراہ سے دوستانہ ماحول میں حالات وواقعات تعمیروترقی سمیت سب رپورٹنگ کوبلاامتیازمیرٹ پرفلیش کرینگے ۔نہ میری ٹیم کسی سے لالچ رکھے گی اورنہ کسی کے آگے جھکے گی بلکہ صاف شفاف رپورٹنگ میری ٹیم کااولین فریضہ ھوگا۔اس دوران ضلع کے کئی امورسمیت ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے مسائل پربھی گفتگوکی گئی ۔اس موقع پرکئی معززمیڈیامیمبرزنے کھل کراظہارخیال کیا۔ڈپٹی کمشنر میانوالی نے میانوالی کی عوام کی تعریف کرتے ھوئے کہاکہ میانوالی کےلوگ بھت پیارکرنے والے لائق زہین اورملنسارہیں ۔عطاءاللہ خان عیسی خیلوی عمران خان مصباح الحق شاداب کبیر ۔مرحوم ملک امیرمحمدخان نواب آف کالاباغ ۔مولاناعبدالستارخان نیازی سمیت کئی قدآورشخصیات جومیانوالی کی دنیامیں پہچان بنے مجھے بھت خوشی ھے کہ یہاں کےلوگ بھت زہین ہیں انہیں صرف ایک بھترین لیڈر کی ضرورت ھے جواس قوم کو دشمنیوں قتل وغارت سے نکال سکے ۔آخرپرصدرمیانوالی الیکٹرانکس میڈیاکلب عبدالقیوم خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر میانوالی شوزب سعید کاشکریہ اداکرتے ھوئے کہاکہ آپ نے میری میڈیاٹیم کےلیے اپناقیمتی وقت دیاہماری حوصلہ افزائی کی استقبالیہ تقریب کااہتمام کیاجس کےلیے پورامیانوالی الیکٹرانک میڈیاکلب آپکاتہ دل سے مشکورھے ۔اوران شاءاللہ آپ سمیت ضلع کی عوام کےساتھ بلاامتیازرپورٹنگ ہمارامعیارھوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں