50

بگ باس سیریز کا گیارہواں سیزن شلپا شندے نے اپنے نام کرلیا

سجادالحسن شعورنیوز
ممبئی: بھارت کے مقبول شو بگ باس کے گیارہویں سیزن کی فاتح اداکارہ شلپا شندے قرار پائی ہیں جنہوں نے ناصرف ٹرافی اپنے نام کی بلکہ 44 لاکھ روپے انعام بھی وصول کیا۔

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی میزبانی میں 105 روز تک جاری رہنے والے شو میں 19 امیدوار شامل تھے اور شو کے آخری روز حنا خان اور شلپا شندے کے درمیان گیم کی فاتح کے لئے مقابلہ تھا جو شلپا شندے کے نام رہا۔

بگ باس سیزن 11 میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھی گئی جب فاتح کے اعلان سے قبل دونوں امیدواروں کی جیت کے اعلان کے لئے ان کے مداحوں کو موقع دیا گیا تاکہ وہ انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹ کرسکیں۔

شلپا شندے کے حق میں زیادہ ووٹ آنے اور پورے سیزن کے دوران چیلنجز پورے کرنے پر سلمان خان نے شلپا شندے کی کامیابی کا اعلان کیا۔

بگ باس سیزن الیون کے آخری روز اکشے کمار سمیت بگ باس کے سابق فاتح بھی شریک تھے جنہوں نے پرفارم کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔

خیال رہے کہ بگ باس 11 کی فاتح شلپا شندے بھارتی ٹی وی اداکارہ ہیں جنہوں نے 1999 میں چھوٹی اسکرین پر کام کر کے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تاہم انہیں اسٹار پلس کے ڈرامے ‘بھابھی’ سے بھرپور شہرت ملی جس میں شلپا شندے نے منفی کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں