104

امریکہ اور بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان میں علیحدگی پسند تحریک شروع کروانے کی سازش کرنے کا تشویش ناک انکشاف

اسلام آباد (شعور نیوز) تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے خوفناک انکشاف کیا گیا ہے۔
امجد شعیب کا کہنا ہے کہ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے امریکا اور بھارت مل کر سازش کر رہے ہیں۔

امجد شعیب کی جانب سے تشویش ناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا حکام نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں اپنا اہم علاقہ کھو سکتا ہے۔ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے اس وقت گلگت بلستان کا علاقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اور خدشہ ہے کہ امریکا بھارت کیساتھ مل کر گلگت بلتستان کے امن و امان کو خراب کرکے کسی قسم کی علیحدگی پسند تحریک کو شروع کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں