24

سینچورین ٹیسٹ،تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پرساﺅتھ افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر 90رنز بنالئے

سینچورین(فخر اتفاق فریدی شعور نیوز)ساﺅتھ افریقہ اور بھارت میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک ساﺅتھ افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنالئے کریزپراے بی ڈیولرز 50 اورڈین ایلگر36 رنز کے ساتھ موجود ہیں،اس سے قبل بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 307 رنز بنا کرآﺅ ٹ ہوگئی تھی۔
بھارت نے تیسرے دن کاکھیل کا آغاز183رنز 5کھلاڑی آﺅٹ سے دوبار ہ کیا تو209کے مجموعے پر ہی ہردیک پانڈیا15رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے.ویرات کوہلی نے 153رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور ٹیم کے مجموعے کو 307رنز پر پہنچانے اہم کردار ادا کیا۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ساﺅتھ افریقہ نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اسے بھارت پر28رنز کی برتری حاصل تھی ،محض تین کے مجموعے پرہی ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعداے بی ڈیورلر اور ڈین ایلگر نے ٹیم کے مجموعے کو 90تک پہنچاتے ہوئے مخالف ٹیم پر 118رنز کی برتری حاصل کر لی ۔چھوتھے دن کا کھیل آج کھیلا جائے گا.

India’s captain Virat Kohli (C) and wicketkeeper Wriddhiman Saha (L) look on as South Africa’s AB de Villiers (R) plays a shot during play on the second day of the first Test cricket match between India and South Africa at The Punjab Cricket Association Stadium in Mohali on November 6, 2015. AFP PHOTO / PRAKASH SINGH —- IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE – STRICTLY NO COMMERCIAL USE —-

اپنا تبصرہ بھیجیں