93

خواتین و بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی

پریس ریلیز
شعور نیوز
خواتین و بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی معمول کی بات بن کر رہ گئی ، مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے

نیو ہوپ ویلیفئر آرگنائزیشن کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس نو منتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے گئے

عمیر جاوید ایڈوکیٹ نائب صدر،زرین صدیقی کوارڈینیٹر ملتان،راجہ متین راولپنڈی ، نصیر جٹ لاہور اور فیصل انصاری کوارڈینٹریوتھ افئیرگوجرانوالہ نامزد

لاہور نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیرپرسن و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کی ہدایت پر سکرٹری جنرل محمد مدثر نے عہدیداران کی نامزدگی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔ عمیر جاوید ایڈوکیٹ کو نائب صدر، زرین صدیقی کوارڈینیٹر ملتان،راجہ متین زبیر راولپنڈی، نصیر جٹ لاہور اور فیصل انصاری کواڈینیٹر یوتھ افئیرگوجرانوالہ نامزد کر کے با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے۔ اس موقع پر چئیرپرسن نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن سیمل راجہ،عہدیداران غلام مجتبیٰ، حافظ عادل، سونیہ نعمان اور بنیلہ بٹ نے نو منتخب عہدیداران کو ادارے میں خوش آمدید کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔نو منتخب عہدیداران نے سیمل راجہ و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ انتہائی محنت اور دلجمعی سے کام کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ حکمران و سیاستدان ملک میں خواتین و بچیوں سے زیادتی کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔عوام پر ظلم و زیادتی کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اور حکمران و سیاستدان محض اقتدار کی جنگ لڑنے اور الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی کرسیاں گرانے کے شوقین سیاستدان کیا ہی اچھا ہوتا کہ اسلامی ملک پاکستان میں آئے روز حوا کی بیٹیوں کی تذلیل اور اس کے استحصال کو روکنے کے لئے بھی اسی طرح متحد ہو کر دھرنا دیں۔ عہدیداران نے کہا کہ مختاران مائی سے پہلے اور زینب انصاری کے بعد تک تمام حوا کی بیٹیاں انصاف کی منتظر ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ خواتین و بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دے کر نشانہ عبرت بنایا جائے۔ عہدیداران کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شرعی نظام عدل کے نفاز کا مطالبہ کیا گیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں