3

انتظار کی گھڑیاں ختم ، بلآخر سلمان خان نے شادی کا اعلان کردیا ۔۔

اسلام آباد (امجد وٹو) بھارتی اداکار سلمان خان سے تو سب ہی واقف ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی، ان کی شادی کولے کر بھارتی میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی خبر چلتی ہی رہتی ہے۔ شادی کے حوالے سے ان سے متعدد مرتبہ سوالات پوچھےجا چکے ہیںجن کو وہ کمال ہوشیاری سے گول کر جاتے ہیں۔ مگر گزشتہ روز انہوں نے بھارتی ٹی وی ایک مقبول پروگرام ’’آپ کی عدالت‘‘میں کھل کر اپنی شادی کے حوالے سے بات کی ہے۔سلمان خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں تو جواب دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ا س وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں ایک جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکارکا کیس اور دوسرا ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس۔ سلمان نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ یہ دونوں کیسز ہم جیت جائیں گے لیکن اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ اگرمجھے سزا ہوگئی اور میں جیل چلا گیا تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا کہ اس کا شوہر دو تین یا پانچ سال کے لیے جیل میں ہےاور میرا بچہ اس کے ساتھ، یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے اور میں سلاخیں پکڑ کراس سے کہوں بیٹا کیسے ہو، ٹھیک ہو، پڑھ رہے ہو۔ لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی بچے اورآنے والی زندگی کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لیے میں شادی نہیں کررہا۔سلمان خان نے شادی کے حوالے سےامید ظاہر کی کہ جب ان کے اوپر سے یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو وہ شادی کے بارے میں ضرور سوچیں گے اور اگر انہیں سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں