20

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، کتنا سکور کیا۔۔

ویلنگٹن (شعور نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ تاہم اننگز کے آغاز پر ہی گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی اور اب تک پاکستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ فخر زمان نے 3، محمد نواز نے 7، حارث سہیل نے 9، سرفراز احمد نے 9 رنز بنائے جبکہ عمر امین اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ احمد شہزاد اور محمد حفیظ کو آج نہیں کھلایا گیا۔ میچ سے قبل کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان کھلاڑی کھلانا چاہتے ہیں جبکہ پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے7 کھلاڑی 53 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ پاکستان ٹیم : عمر امین، فخر زمان، حارث سہیل، سرفراز احمد (کپتان/وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس۔ نیوزی لینڈ ٹیم :مارٹن گپتل، کولن منرو، گلین فلپس (وکٹ کیپر)، ٹام بروس، روس ٹیلر، انارو کچن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، سیٹھ رانسی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں