67

کابل میں کار بم دھماکہ ‘ 20 افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 110 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں واقع وزات داخلہ کے پرانے دفتر کے قریب کارسوار نے خود کو دفتر کے مرکزی گیٹ پردھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 110 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کابل میں دھماکے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے کیے جانے والے دھماکے میں ایمبولینس کا استعمال کیا گیا ہے۔

جلال آباد میں خود کش حملہ‘ فائرنگ‘ 11 افراد زخمی
یاد رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں کار بم دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں