44

بھارت نے تیرے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کر کے خود کو وائٹ واش سے بچا لیا

جوہانسبرگ(فخر اتفاق فریدی شعورنیوز)سری لنکا اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارت نے تیرے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کر کے خود کو وائٹ واش سے بچا لیا کھیل کے چوتھے روزمیں ساﺅتھ افریقہ کی پوری ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 177 رنز پرہی ڈھیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطا بق چوتھے روزکے کھیل کا آغاز ساؤتھ افریقہ نے 17رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر کیا تو ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر نے اپنی 119 رنز کی پاٹنر شپ کی لیکن ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا اور بس کریز پر آنا اور پویلین کی جانب واپسی کا رخ ہی رکھا ،ساﺅتھ افریقہ کی پوری ٹیم 177رنز پر ڈھیر ہو گئی ، ساؤتھ افریقہ کی آخری پانچ وکٹیں محض32 رنز کا ہی اضافہ کر سکی .
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 86رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ ہاشم آملہ 52رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے میچ وننگ کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی ،جبکہ بمرااور اشانت شرما کے حصے دو،دو وکٹیں آئی۔
میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پربھونیش کمارکو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ساﺅتھ افریقہ کے ورنن پھلیندر پلئیر آف دی سیریزکے قرار پائے .ساؤتھ افریقہ نے تین میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں