46

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کے متعلق اجلاس
کراچی(زاہدمقصودملک شعورنیوز)اجلاس میں وزیر منصوبابندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی، وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید اعوان و دیگر حکام شریک
سندھ حکومت نے 2 بلین روپے منصوبے کے لیے مختص کیے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کسی صورت حل کرنا ہے، مراد علی شاہ
اب تو سڑکوں کا جال بھی بہتر ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت نے 2 بلین روپے انٹراسٹی منصوبے کے لیے مختص کرکے سندھ مضاربہ لمیٹڈ کو دیے تھے، وزیراعلیٰ سندھ
اس فنڈ سے سندھ مضاربہ لمیٹڈ سبسڈی دے سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مجوزہ منصوبے کے تحت بسیں چلانے میں 15 فیصد ٹرانسپورٹ اور 15 فیصد حکومت دے گی، باقی 70 فیصد قرض ہوگا، سید ناصر شاہ
اس پالیسی کے تحت صرف مقامی گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
اس سبسڈی کے لیے سندھ حکومت اور سندھ مضاربہ لمیٹڈ کے درمیان سبسڈی سے متعلق معاہدہ ہوچکا ہے، سید ناصر شاہ کی آگاہی
ڈیوو کمپنی نے 288 بسیں پانچ روٹس پر چلانے کے لیے پیشکش کی ہے، ناصر شاہ کی آگاہی
ان روٹس میں قیوم آباد سے قصبہ کالونی، بلدیہ سے قائدآباد، شاہ فیصل کالونی سے فشریز، لانڈھی سے سرجانی ٹاؤن اور لانڈھی سے بلدیہ شامل ہیں، وزیر اطلاعات کی بریفنگ
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈیوو کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش دی ہے، سید ناصر شاہ کی آگاہی
وزیراعلیٰ سندھ کا منصوبے کے لیے مزید 255 ملین روپے منظور کرلیے
15 دن کے اندر بسیں شاہراہ فیصل پر چلتے دیکھنا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ کی ناصر شاہ کو ہدایت
ہم کوشش کریں گے کہ بسیں چلنا شروع ہو جائیں، سید ناصر شاہ
یہ بسیں تین ماہ میں چلنا شروع ہو جائیں گی، سید ناصر شاہ کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ سندھ کا ناصر شاہ کو 30 دن کے اندر شاہراہ فیصل پر نئی بسیں چلانے کا حکم
وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے 15 فروری کو بسیں چلانے کا عہد اور وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی،
انٹر سٹی بسوں کے لیے بھی ڈیوو پرپوزل آیا ہے، وزیراعلیٰ کو آگاہی
جن روٹس کے لے پرپوزل آئی ہے وہ 9 روٹس ہیں، بریفنگ
ان روٹس میں کراچی- حیدرآباد، کراچی-سکھر، کراچی-میرپورخاص، کراچی-لاڑکانہ، کراچی-بے نظیر آباد، کراچی-ملتان، کراچی-ڈیرہ غازی خان، کراچی-کوئٹہ اور سکھر-کوٹہ شامل ہیں، ان روٹس پر 134 بسیں چلائی جائیں گی، سید ناصر کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ
بی آر ٹی ایس عبدالستار ایدھی لائین (اورنج لائین) پر تبادلہ خیال
یہ راہداری 3.88 کلومیٹر طویل ہے اور چھ بسیں چلیں گی، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
اورنج لائین منصوبہ پیکیج 1، ٹی ایم اے اورنگی ٹاؤن سے باچھا خان فلائی اوور پر کام جاری ہے، ناصر شاہ کی بریفنگ
جبکہ دوسرا پیکیج باچھا خان فلائی اوور سے جناح یونیورسٹی فار وومین ہے، سید ناصر شاہ کی آگاہی
پیکیج 1 پر 643.35 ملین روپے لاگت آرہی ہے، وزیر ٹرانسپورٹ کی آگاہی
پیکیج 1 منصبے پر 42 فیصد پیش رفت ہوچکی ہے، ناصر شاہ کی آگاہی
اورنج لائین پیکیج 2 باچھا خان فلائی اوور سے جناح یونیورسٹی ہے، ناصر شاہ کی آگاہی
منصوبہ 2.50 کلومیٹر طویل جبکہ 496.768 ملین لاگت آئے گی، ناصر شاہ کی آگاہی
منصوبے پر 25 فیصد کام ہوچکا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ کی آگاہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں