20

ماہ جنوری میں ریسکیو 1122 میانوالی کی کارکردگی جائزہ رپورٹ

میانوالی (عبدالقیوم خان نیازی)
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر آنجینیر محمد عبیداللہ خان نے ماہ جنوری کی رپورٹ جاری کر دی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122میانوالی کو 18135کالز موصول ہوئیں ۔جس میں سے1025کالیں ایمرجنسی اور 743انفارمیشن کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122 میانوالی نے 202روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،9فائر کیس،29وائلینس کیسں ،683میڈیکل کیس، 1 ڈراوننگ کیس اور 101 دیگر مختلف ایمرجنسیز پرریسپانس کیا ریسکیو 1122نے 1017مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں 25کو موقع پرابتدائی طبی امداددی گئی،اور951کوطبی امداد دیکر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیااور 21افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔6.62منٹ ریسپانس ٹائم اور 33.06ایمرجنسز روزانہ کی اوسط رہی۔
پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی رپورٹ: گزشتہ ماہ 407 مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس مہیا کی گئی ۔ جن میں سے 225 مریضوں کو ڈی ایچ کیو میانوالی سے دوسرے اضلاع راولپنڈی ،سرگودھا اور لاہور منتقل کیا گیا ۔جبکہ 182 مریضوں کو ضلع میں ٹی ایچ کیو ،آر ایچ سی اور بی ایچ یو سے ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کیا گیا۔ روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:
ماہ جنوری میں ضلع میں کل202ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں231افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد193اور عورتوں کی تعداد38تھی۔ایکسیڈنٹس میں 6فرد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ 116ایکسیڈنٹ تیز رفتاری , 69لاپروائی,10 رانگ ٹرن ,3یو ٹرن او4ٹائرپھٹنے کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں 187موٹر سائیکلیں،18کاریں، 13 ٹرک، 19رکشے ،بسیں23 ٹریکٹر ٹرالی 4اور4 دوسری گاڑیاں شامل تھی. ریسکیو 1122 میانوالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں