21

سندر پولیس نے کیٹگری اے کے کے انتہائی خطرناک دوہرے قتل کے ملزم ارشاد کو

لاہور (کرائم رپورٹرعثمان چوہدری )سندر پولیس نے کیٹگری اے کے کے انتہائی خطرناک دوہرے قتل کے ملزم ارشاد کو گرفتارکر لیا ہے۔ ایس ایچ او سندر محمد عاصم شیخ کے مطابق ملزم ارشاد کی گرفتاری پر پولیس احکام کی طرف سے سر کی قیمت 50 ہزار رکھی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق خطرناک ملزم عرصہ 10 سال سے اشتہاری تھا۔اور ملزم دہشت گردی قتل کی وارداتوں سمیت دیگر سنگین بلیک کاروائیوں میں ملوث تھا جن کیخلاف سنگین جرائم کی دفعات کے تحت لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔جنہیں سندر پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ہے۔خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی طرف سے اے ایس پی سرکل رائے ونڈ زبیر نزیر احمد شیخ اور ایس ایچ او سندر کو شاباش بھی دی گئی ہے اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں