50

سمندی والامیں اوپن پنجاب کبڈی میچ پنجاب بھرکےنامورکھلاڑیوں کی شرکت سٹیج سپیکروکمنٹری کےفرائض سینئرصحافی وپاکستان ائرفورس کےسابق سپورٹس انسٹریکٹر عبدالقیوم خان نیازی نےسرانجام دیے

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی /اوپن پنجاب کبڈی میچ

میانوالی کےنواحی علاقہ سمندی والامیں روایتی کبڈی کاشاندارمیچ کھیلاگیاجس میں قصور۔منڈی بہاؤالدین ۔سرگودھا خوشاب سمیت میانوالی کےنامورکبڈی پلیئرنےشرکت کی ۔اس کبڈی میچ کوہزاروں شائقین نےدیکھا۔روایتی ڈھولوں اورشہنائیوں کی گونج میں میانوالی کےوراثتی کھیل میں رنگ نکھرکرنظرآئے دیسی کبڈی کارنگ خوب نکھراکھلاڑیوں نےتھپڑوں کیساتھ بہترین کھیل پیش کرکےتماشائیوں کےدل جیت لیے ۔اس کبڈی میچ کااہتمام ضیاءاللہ خان سمندی خیل اورظہیرخان شیروخیل نےکیاتھا۔اس خوبصورت اورروایتی کبڈی میچ پرسٹیج سپیکروکمنٹری کےفرائض سینئرصحافی وسابق سپورٹس انسٹریکٹر پاکستان ائرفورس عبدالقیوم خان نیازی نےسرانجام دیے ۔کھلاڑیوں میں آصف پٹھان منڈی بہاؤالدین ۔ظفراللہ سنداسرگودھا۔انڈرٹیکر گجرات ۔سفیان قصور۔عاقب خان سوانسی میانوالی ۔چوہدری میانوالی موچھ ۔امیراللہ خان موچھ میانوالی نےبہترین کھیل پیش کرکے خوب دادحاصل کی ۔واضح رھے ہراتوارکومیانوالی میں کبڈی کےمقابلے کرائے جارھے ہیں جس میں پنجاب بھرکےنامورکھلاڑی شرکت کرتے ہیں ۔آج کامیچ موچھ اورسمندی والاکےدرمیان کھیلاگیاجس میں دونوں طرف سے پنجاب کےنامورکھلاڑیوں نےشرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں