2

بس اور ہائی لیکس کے درمیان تصادم ۔ 4 افراد شدید زخمی

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی ۔میانوالی کے علاقہ کندیاں ، المعصوم چوک کے قریب بس اور ہائی لیکس کے مابین تصادم ، 4 افراد شدید زخمی ۔ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو مطلع کرنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پنچ گئیں۔ 4 شدید زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا زخمیوں میں زیشان عمر 34 سال سکنہ کندیاں ، محمد اکبر عمر 39 سکنہ ٹبی ،بلال عمر 22 سال سکنہ گجرات اور محمد جنید عمر 34 سال سکنہ گجرات شامل ہیں ۔۔ریسکیو زرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں