53

این اے 154 لودھراں، ضمنی انتخاب، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنا شروع، پہلے ہی نتیجے نے سب کو حیران کر دیا

لودھراں (امجد وٹو، شعور نیوز) حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، پہلے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین برتری حاصل کیے ہوئے ہیں اور اس حلقے سے ان کے حق میں 1988 ووٹ آئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو اس حلقے سے 1590 ووٹ ملے اس طرح ن لیگ کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار حیران کن طور پراس حلقے سے صرف 43 ووٹ لے سکے ہیں۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں