42

نواز شریف جس کشتی میں سوار ہیں اس کشتی میں ہی سوراخ کر رہے ہیں

عباس بھٹی
اوکاڑہ ۔ تحریکِ انصاف کے مرکزی لیبرونگ کے صدر اور سابق وزیر محمد اشرف خان سوھنا نے کہا ہے کہ نواز شریف کشتی جلا نہیں آئے ہیں بلکہ کشتی میں سوار ہیں اس میں سوراخ کر رہے ہیں عوام کو ان کا حقیقی چہرہ عدالت نے دکھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد اشرف خان سوھنا نے کہا ہے کہ وہ کشتیاں جلا کر میدان میں آئے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہے اب عوام آئندہ انتخابات میں اپنے فیصلہ سے آگاہ کر دیں گے جس کا انداز خود شریف خاندان کو بھی ہے اس لیے ان کی چیخوں میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں