4

نکاح اور طلاق جیسے حساس مذہبی معاملات کو عیاشی کا زریعہ سمجھنے والے قومی مجرم ہیں

نکاح اور طلاق جیسے حساس مذہبی معاملات کو عیاشی کا زریعہ سمجھنے والے قومی مجرم ہیں : سیمل راجہ
سنت نبوی ﷺ اور حدیث کے منکرین کو مسلمان ظاہر کرنا اسلام اور اہل اسلام کے ساتھ ظلم اور ذیادتی ہے: سونیا نعمان
نکاح آپ ﷺ کی پیاری سنت ہے : نبی کریم ﷺ کی سنت، حرمت، عظمت و عفت پر ہر مسلمان کو کامل ایمان ہے: نبیلہ/شبنم اسلم و دیگر
نیو ہوپ کے عہدیداران کا آل پاکستان راجپوت فیڈریشن کے چئیرمین راجہ کنور قطب الدین و دیگر سے رابط اور اتوار مورخہ 18 جنوری2018 کو راولپنڈی میں منعقد ہونے والے اجلاس کے موقع پر بھرپور احتجاج کرنے کااعلان
لاہور/اسلام آباد (12 Feb 2018) نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کے عہدیداران نے آل پاکستان راجپوت فیڈریشن کے چئیرمین راجہ کنور قطب الدین و دیگر سے رابط اورARIA کے زیر اہتمام اتوار مورخہ 18 فروری2018 کو راولپنڈی میں آل پاکستان راجپوت فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس کے موقع پر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے چئیر پرسن سیمل راجہ نے کہا کہ اشرافیہ کے ہاتھوں نکاح و طلاق جیسے حساس مذہبی معاملات کو عیاشی کا زریعہ سمجھ کر حوا کی بیٹیوں کے استحصال کا سلسلہ شرمناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نکاح نبی کریم ﷺ کی پیاری سنت ہے اور طلاق نا پسندیدہ فعل ہے: چیف آرگنائزر نبیلہ بٹ نے کہا کہ نام نہاد اشرافیہ کے ہاتھوں نبی ﷺ کی سنت کا تمسخر اڑاتے ہوئے نکاح سے انکاری ہونا معمول بن چکا دوسری جانب یہی شریف زادے طلاق کے بعد مطلقہ خواتین کے ساتھ ناجائز اور غیر شریعی رشتے بنا کر کھلم کھلا مذہب اور قوانین کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔سونیا نعمان نے کہا کہ سنت نبوی ﷺ اور حدیث کے منکرین کو مسلمان ظاہر کرنا اسلام اور اہل اسلام کے ساتھ ظلم اور ذیادتی ہے اور قرآن پاک میں بھی ایسے لوگوں کے لئے نہ صرف لعنت کا لفظ استعمال کیا گیا ہے بلکہ اللہ اور اسکے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کے منکرین کو زلیل و رسواء کرنے کا حکم دیا گیا ہے لہذاحوا کی بیٹیاں مذہب کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والے قومی مجرموں کے مکروہ چہرے سرے عام بے نقاب کر کے قومی و مذہبی فریضہ ادا کریں گی۔ اس موقع پر مدیحہ چوہان، فضیلت ریاض، منظوراں فضل حسین، شبنم اسلم و دیگر بھی موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں