5

تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ مکڑوال میں صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے دس بستر پر مشتمل مائینز ویلفئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
OC
میانوالی ۔۔تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ مکڑوال میں صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے دس بستر پر مشتمل مائینز ویلفئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا
VO
میانوالی ۔صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی نے صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل کے ہمراہ میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے خٹک بیلٹ علاقہ مکڑوال میں دس بستروں پر مشتمل 126 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مائینز لیبر ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ایمرجنسی، گائنی، جنرل سرجری سمیت جدید ترین آلات سے لیس آپریشن تھیٹر کی سہولیات بھی موجود ہونگی وزیر معدنیات نے کہا کہ یہ ہسپتال مکڑوال کول مائینز سمیت ملحقہ پہاڑی علاقہ کے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرے گا صوبائی وزیر آبپاشی نے وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت غریب عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔
اڈیٹر میاں مزمل منیر شعور نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں