1

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون نے زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام لگادیا

شعور نیوز کرائم سیل
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون نے زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام لگادیا
سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والی خاتون جعل ساز ہے،جس نے ان سے 40لاکھ روپے لے رکھے ہیں،وہ خاتون کیخلاف ایک ماہ پہلے ہی مقدمہ درج کراچکے ہیں۔
علینہ نامی خاتون نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے ،جس میں کہا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کا وعدہ کر کے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے خفیہ کیمروں سے ان کی ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل بھی کیا ۔
خاتون علینہ نے درخواست میں کہا کہ مجھے پہلی بار 12اگست 2014ء کو پارلیمنٹ لاجز میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری والدہ کے سامنے شادی کا وعدہ کرکے ہمیں خاموش رہنے کا کہا ۔
درخواست گزار خاتون نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد میرے بھائی کو الٹا لٹکا کر مارا گیا ،سلمان مجاہد بلوچ مجھ سے ویڈیوز کے عوض 40لاکھ روپے کا تقاضا کررہے ہیں،اگر میرا جانی یا مالی نقصان ہو تو ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کو ذمہ دار سمجھا جائے۔
اڈیٹر میاں مزمل منیر شعور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں