15

مریدکے گرِل ریسٹورنٹ اینڈ کیٹررز کی افتتاحی تقریب،کثیر تعداد میں معززین کی شرکت

مریدکے
(حماد علی آرائیں)
مریدکے گرِل ریسٹورنٹ اینڈ کیٹررز کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز مریدکے مین جی ٹی روڈ پر ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر رانا تنویرحسین، ایم این اے رانا افضال حسین، چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور، سابق ایم پی اے چودھری مشتاق احمد گجر، چیئرمین رانا حسیب عامر، کونسلر میاں شیخ کبیر احمد سمیت شہر بھر سے سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ ریسٹورنٹ سابق کونسلر و ممتاز سماجی شخصیت رانا نذیرحیات کے سویڈن پلٹ فرزند احمد بلال رانا نے قائم کیا ہے۔ افتتاحی تقریب کیلیے ہوٹل صبح دس بجے سے رات گئے تک کھلا رہا۔ مہمان وقفے وقفے سے آتے اورریسٹورنٹ کے خوش ذائقہ کھانوں اور گپ شپ سے جی بہلاتے رہے۔ رانا تنویر حسین ساتھیوں سمیت دوپہر دو بجے کے قریب آئے، منتظمین کو مبارکباد دی، کچھ دیر قیام کیا، میڈیا نمائندوں سے قومی و مقامی ایشوز پر بات کی اور اجازت لے لی۔ ان کے بعد بھی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا تاہم اس میں یہ زیادہ تیزی تب آئی جب رانا افضال حسین، رانا احمد عتیق انور، چودھری مشتاق گجر، رانا حسیب عامراپنے ساتھیوں سمیت وہاں آئے۔ یہ شام 6 بجے کے کچھ بعد کا وقت تھا۔ ان مہمانوں نے نسبتاً زیادہ دیر وہاں قیام کیا اوراپنے قریب بیٹھے شرکا سے علاقہ کے سیاسی و سماجی حالات پر کھلے اطوار میں گفتگو کی۔ یہ دلچسپ گفتگو جسے بعد ازاں آف دی ریکارڈ قرار دے دیا گیا، اپنے اندرکافی دلچسپ معلومات رکھتی تھی۔ اس گپ شپ کے دوران منتظمین احمد بلال رانا کی قیادت میں اپنے مہمانوں کی خدمت کیلئے پوری طرح کمر بستہ رہے۔ تقریب کے آخری لمحات میں بچوں کی پرجوش ٹولیوں نے موقع پر لگے میوزک پہ خوب بھنگڑا اور لُڈی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں