31

گھر میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان خاکستر ۔

عباس بھٹی ۔

اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر فریزر فیکٹری جب کہ دارالحسان ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ھو گیا بلدیہ کی فائر بریگیڈ ٹیم نے فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا آگ پر ایک گھنٹہ کی جدوجہد سے قابو پا لیا گیا تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ لاہور روڈ پر واقع اقبال نامی شخص کی آئسی فریزر بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ھو گیا فائر بریگیڈ انچارج مرزا یونس نے ماتحت عملہ اور پانی کی چھ گاڑیوں اور مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر فیکٹری میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو باہر نکالا اور آگ پر ایک گھنٹہ کی جدوجہد سے قابو پاتے ھوئے اسے مزید پھیلنے اور نقصان سے بچا لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں