39

یہ مورتی مریدکے کے قرب و جوار میں واقع ایک اہم مقام سے برآمد ہوئی ہے

مرید کے

حماد علی آرئیں(شعور نیوز)
یہ مورتی مریدکے کے قرب و جوار میں واقع ایک اہم مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ اس مورتی کے حامل شخص سے میری ٹیم کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ ہماری جانب سے نرمی اور انکساری کیساتھ انہیں اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ ہم پراعتماد کرتے ہوئے اس نوادر لے کر ہمارے ساتھ لاہور جائیں تاکہ اس کی تاریخی اہمیت سے متعلق کچھ جانا جا سکے؟ ہماری ٹیم کی کوشش ہو گی پہلے کسی ماہرِ فن سے اس کی بابت مکمل تفصیل جانی جائے اور اس کے بعد اس کی ساری تفصیل قارئین شعور نیوز کیساتھ شیئرکی جائے۔ ہو سکتا ہے اس میں کچھ دیر ہو جائے لیکن اللہ سے امید ہے اس دیر کے عوض ہمیں جو معلومات حاصل ہوں گی وہ پوری طرح قابلِ اعمتاد اور مصدقہ ہوں گی۔ ہمارا گمان ہے کہ اس مورتی کی دریافت مریدکے شہر کی تاریخ سے متعلق کسی نئے انکشاف کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک ظلم جو اس مورتی کے حامل افراد کی جانب سے کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی طرف سے اس کا بھدا پن دور کر نے کی خاطراس پر قلعی پھیر دی ہے۔
قبل ازیں ہمیں ایک اور برتن کی دریافت کا بتایا گیا تھا ہماری جانب سے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ماہرِ فن سے باقاعدہ تحقیق کروائی گئی جس پر انکشاف ہوا کہ یہ برتن کوئی خاص تاریخی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ اس کی عمر 60 یا 70 سال سے کسی صورت زیادہ نہیں۔

اڈیٹر میاں مزمل منیر شعور نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں