449

بھارت کو کنٹرول لائین کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب کی تیاری اور چھوٹے بچوں سے زیادتی کے واقعات، کامران خان

جب کشمیر کی بات کی جائے تو یہ صورتحال سامنے آتی ہے کہ آج کور کمانڈر راولپنڈی نے آج سرحد کا دورہ کیا ہے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی پالیسی کا اعلان کیا ہے ساری قوم اس عزم کے اعادہ کرنے پر اصرار کر رہی تھی کیونکہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر سیکٹر پر بلا جواز فائرنگ کے ان گنت واقعات آئے روز سامنے آرہے تھے کور کمانڈر راولپنڈی کے اس عزم کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، بہت دن گزرے ایک خیال آرہا ہے اور ایک خیال جا رہا ہے زندگی کے معاملات کس طرح گزر رہے ہیں یہ اللہ کی ذات کے سپرد ہیں آئیے ایک بار پھر کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی مزمت کرتے ہیں پچھلے دو ماہ میں کوئٹہ کے 17 سے زائد سکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں لیکن دہشت گردوں کے خلاف ساری قوم متحد ہے ساری قوم جدوجہد کررہی ہے کسی بھی لمحے پاکستانی قوم اپنے اس عزم سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ساری قوم، پاک فوج اور آئی ایس آئی کوپاکستان کی سرحدوں کا امین سمجھتے ہیں، جبکہ دوسری طرف قومی اسمبلی میں پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں 17 ہزار سے زائد بچے بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان جیسے اسلامی ملک میں 10 ہزار سے زائد سے بچیاں اور سات ہزار سے زائد بچون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس چشم کشاء رپورٹ کو ہمارے ڈئریکٹر بیورو لاہور سجاد الحسن بخاری نے اپ لوڈ کیا اور شعور نیوز پر لوگوں کے لئیے پیش کیا، یہ رپورٹ پاکستانیوں کے لئیے دل دہلا دینے والی ہے کہ آج سیکس کی وباء نے ہمارے ایمان کو اندھا کر کے رکھ دیا ہے ہمارے پاس نہ ایمان ہے نہ پہچان ہے دین کی بات کرنے والوں پر بھی الزام لگ رہے ہیں آج وقاص چوہدری انچارج سوشل میڈیا شعور نیوز نے خیبر پختونخواہ سے دو بد بخت افراد کی ایک بچے کےساتھ عبادت گاہ میں زیادتی کی رپورٹنگ کی ہے، اس کے علاوہ میاں مزمل اور امجد وٹو نے بھی اس طرح کے متعدد واقعات اوکاڑہ سے رپورٹ کئیے ہیں جو کہ بحیثیت پاکستانی میرے لئیے نہایت تکلیف دہ ہیں اور جن پر مجھے مہاراشٹر انڈیا کے تعلیمی نصاب میں سیکس کی کتب شامل کرنے کا فیصلہ بہت اچھا معلوم ہو رہا ہے، بے شک اس سے بچوں کو سیکس سے متعلق معلومات مل جائے گی لیکن وہ بہت بڑے حادثوں سے بچ جائینگے جس کے بعد منزل صرف موت ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں