50

لودھراں کے عوام نے نوازشریف کے نعرہ “ووٹ کوعزت دو”کو اپنے سینے سے لگا لیا، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (امجد وٹو)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ لودھراں کی عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ”ووٹ کوعزت دو” کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں لودھراں ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی فتح پر اپنے ردعمل میں وزیر خارجہ نے اردوزبان میں” ووٹ کوعزت دو ”کا نعرہ درج کرتے ہوئے کہاہے کہ آج لودھراں کے عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ “ووٹ کوعزت دو” کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں