59

نارووال روڈ پر ڈکیتی، اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی گئی

نارووال روڈ پر ڈکیتی، اسلحہ کے
زور پر موٹر سائیکل چھین لی گئی
(مریدکے شعور نیوز )
ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لی. واقعہ مریدکے نارووال روڈ پر پیش آیا. تفصیلات کے مطابق ٹاؤن مریدکے کا رہائشی وقار عظیم ولد محمد عظیم نارنگ ٹیلی نار بنک میں ڈیوٹی کے بعد رات واپس گھر آ رہا تھا کہ حافظ رائس کے قریب 125پر سوار دو ڈاکوؤں نے اسے زبردستی روکا. ایک اس کے ساتھ بیٹھ گیا دوسرا ساتھ ساتھ چلتا رہا. ملزمان نے ٹبہ کوٹ یعقوب سے پہلے اسے نیچے اتار کر اس کی سرخ رنگ کی ون ٹو فائیو بائیکLEV17A9455 بھگا لی. تھانہ صدر مریدکے میں ڈکیتی کی پولیس رپورٹ درج کرا دی گئی ہے.
(حماد علی آرائیں)

اپنا تبصرہ بھیجیں