11

نواز شریف نے ووٹ کے تقدس کا نعرہ بلند کیا ، جس کو عوام نے پزیرائی بخشی ۔

عباس بھٹی شعور نیوز ۔

اوکاڑہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء چئیرمین بیت المال اوکاڑہ منظور سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے اپنے بیلٹ کی طاقت سے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے سازشوں کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ (ن) کی سازشوں کے خلاف جال بچھانے والوں کو اندازہ ہو گیا ھو گا کہ عوام کا موڈ کیا ھے عوام کے خلاف کی گئی کسی بھی نوعیت کی کارروائی ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی منظور سپرا نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ جنرل الیکشن میں بھی کامیابی مسلم لیگ (ن) کا ھی مقدر بنے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں