674

کراچی سپر ہائی وے پر بھینس مالکان کا احتجاج اور چیف جسٹس کا استفسار ، کامران خان

کوشش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا لکھا جائے جو ہٹ کر ہو، اس لئیے بہت سے کا م کرنے کا ارادہ بھی کرتے ہیں لیکن ہوتا وہی ہے جو اللہ کی مرضی ہوتا ہے، کتنی محبتیں کتنے پل ہم نے گزارے ہیں ایک آس ایک امید ایک یاد تیری میرے دل میں ہے، بس اب جو مل چکا ہے اس پر ہم شکر گزار ہیں، آج معلوم ہوا کہ ہر رائٹر کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے اپنا ایک کال ہوتا ہے جھے کتابیں خریدنا کا بہت شوق ہے لیکن بس الماری میں سجا کر ہی ٹھنڈی آہیں بھرتے ہیں زندگی کا یہ سفر اور کراچی کی بھینسیں کس قدر مشترک ہیں آج جب ان کو کراچی سپر ہائی وے پر دیکھا تو عجب سماء سا نظر آیا مویشیوں کے مالکان اپنے جانوروں کے ساتھ احتجاج کرتے نظر آئے ان کا مطالبہ تھا کہ ہمارے مطالبات منظور کئیے جائیں، یعنی پاکستان جیسے ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہر سے بھینسوں کے احتجاج کی رپورٹنگ لائیو دکھائی جا رہی تھی، واہ جی واہ زرداری زندہ باد، واہ جی واہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت زندہ باد کیا بات ہے ان سب کی کیا بات ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی پاکستان کے معاشی دارلحکومت کے گوالے احتجاج پر مجبور ہوگئے اور احتجاج بھی کس لئیے ان معصوم بھینسوں کے لئیے جو مستقبل کے معماروں کی جسمانی نشونما میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں، کیا کرنی ہے ہم نے میٹرو، کیا کرنا ہے ہم نے تیز ترین سندھ جب ہمارے پاس پینے کے لئیے صحت مند دودھ نہیں ہوگا جب ہمارے پاس گوالوں کے لئیے سہولتیں نہیں ہونگی، اور دوپہر 12 بجے کے بولیٹن میں ساری دنیا ہمارا مزاق اڑا رہی ہوکہ یہ ہے وہ ملک جہاں بھینسوں کے لئیے سہولتیں موجود نہیں اور ایشین ٹائیگر کے خواب سجانے والے ملک کی سپر ہائی وے بھینسوں نے بلاک کر رکھی ہے، صدقے جاؤں سندھ کے مراد علی شاہ اور ان حلومت کے بھینسیں ہی ان کو ٹف ٹائم دینے کے لئیے کافی ہیں، جبکہ آج چیف جسٹس پاکستان نواز شریف نااہلی کیس میں 62 ایف ون کی تشریح کے مقدمے میں سلمان اکرم رجہ ایڈوکیٹ سے یہپوجھتے رہے کہ کیا کبھی کسی نااہل شخص نے پارٹی ٹکٹس تقسیم کئیے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ وزیراعظم بھی نااہل شخص کو اپنا وزیر اعظم کہتا ہے یہ صورتحال ایسے نہیں چلے گی ، میں یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ کل کو کوئی چور اچکا پاکستان کی سیاسی پارٹی کاصدر بن جائے کسی بھی حکومت کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف قانون سازی ک اجازت نہیں دی جاےئ گی

اپنا تبصرہ بھیجیں