6

عمران خان کی تیسری شادی، اپنی روحانی پیشوا کو جیون ساتھی بنا لیا

اسلام آباد (کامران خان) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی۔
تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کردیں۔
نکاح مفتی سعید نے پڑھایا جس میں بشریٰ بی بی کے قریبی رشتہ دار اور پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
دونوں کی شادی اور رخصتی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں۔
نعیم الحق نے شعور نیوز کے بیورو چیف فخر اتفاق فریدی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں