4

طلاق کے بعد بنائے گئے غیر شرعی رشتے کا بھانڈا پھوٹنے پر بشارت اجہ اوراسکی مطلقہ پری گل آغا پولیس کے زریعے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کر رہے ہیں: سیمل راجہ

جعلسازوں کے ٹولے کا آلہ کار بنی پولیس مجھے اور میرے بچوں کو ہراساں، پریشان و سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔چئیر پرسن نیو ہوپ ویلفئیر آگنائزیشن
پنجاب پولیس راجہ بشات و پری گل آغا کے گناہ و غیر قانونی اقدامات میں پوری طرح سے ملوث ہے، جعلی ایف آئی آروں و سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں
لاہور/اسلام آباد/ملتان مسلم لیگی راہنماء بشارت راجہ اور ان کی مطلقہ پری گل آغا غیر شرعی اور ناجائز تعلق بنا کر اسلامی ملک اور اسلامی معاشرے میں کھلم کھلا بے راہ روی پھیلا رہے ہیں۔ نکاح و طلاق ڈرامہ کی سچائی منظر عام پرلانے اور عدالتوں میں بے نقاب ہونے کے بعد بشارت راجہ اور اس کے گارڈ فادرز پنجاب پولیس کے زریعے مجھے اور میرے معصوم بچوں کو ہراساں، پریشان، جعلی ایف آئی آروں و سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں: جعلسازوں کا آلہ کار بنی پنجاب پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز اور غلط استعمال کر رہی ہے۔ عدالتوں سے مسترد شدہ درخواستوں کی بنیاد پرغیر قانونی طورپر تفتیش کے نام پر گھنٹوں تھانوں میں زلیل کیا جا رہا ہے۔ ایک جانب بشارت راجہ گذشتہ سال سے عدالتوں میں چلنے والے کیسز میں پیش نہیں ہو رہے اور دوسری جانب جعلی دستاویزات بنا کر پولیس کی ملی بھگت سے میری اور میرے بچوں کی زندگی حرام کی جا رہی ہے: نکاح و طلاق سے مطعلق تمام ثبوت گذشتہ سال سے مختلف عدالتوں میں موجود
ہونے کے باوجود جعلسازوں کے ٹولہ اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر ہر حد تک گر چکا ہے جس میں پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار برابر کے شریک ہیں۔ مذہب کا تمسخر اڑانے اور نبی ﷺ کی سنت سے منحرف ہونے والے بشارت راجہ کے گارڈفادرذ اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں مگر وہ خدا کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیر پرسن و سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی اہلیہ سیمل راجہ نے تھانہ شمالی چھاونی کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ پنجاب پولیس کے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے مجھے اور میرے بچوں و خاندان کو تحفظ فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں