3

لوہدرہ بنیادی مرکز صحت میں7/24 سروس کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی آصف شاہ
شعور نیوز
حکومت پنجاب نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے صحت کی سہولیات عوام کو دہلیز پر پہنچائیں گے عوامی خدمت ہمارا شعار اور اولین ترجیح ہے جن ادویات کی قیمت لاکھوں میں ہے وہ حکومت پنجاب عوام کو گھر پر بہم پہنطا رہی ہے آنے ولا دور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے ہوں گے کسی امپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھا جائے گا عوام انگھوٹے لگا کر اس کا فیصلہ کریں گے ترقی کا یہ سفر انشاء اللہ جاری رہیگا ان خیالات کا اس ان خیالات کا اظہار ایم پی قمرالسلام راجہ نے بنیادی مرکز صحت لوہدرہ میں 7/24سروس کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ چند سال شروع کیا جانے ولا سفر اب کامیابی کی جانب رواں دواں ہے لوہدرہ بی ایچ یومیں اس پروگرام کے آغاز سے علاقہ کی عوام اور بالخصوص غریب عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے جن پیچیدہ امراض کے لیے لاکھوں اور ٹیسٹ اور ادویات کی مد میں وصول کیے جاتے تھے اب حکومت پنجاب اور میاں شہباز شریف کی مخلصانہ کوششوں سے ان امراض کے ٹیسٹ فری ہو رہے ہیں اور ان کی ادویات عوام کو گھر بھیٹے مل رہی ہیں اور یہ صرف اور صرف حکومت کی عوام دوست پالیسوں سے ہی ممکن ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی پرائیویٹ سیکٹر میں نارمل ڈیلیوری کو بھی آپریشن کرکے غریب عوام سے جو لاکھوں لیے جاتے ہیں اس سروس سے علاقہ کی غریب عوام کی جان چھوٹ جائے گی ، اور اس سہولت سے علاقہ کی عوام کو نارمل ڈیلیوری بالکل فری ہوگی اس کے علاوہ اگر خدا نخواستہ کوئی سیرئس ایشو بن جاتا ہے تو اس کے لیے فری ایمبولینس سروس بھی مہیا کی جائے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پرفیصلہ کریں گے ان کا انگھوٹا ہی اصل فیصلہ ہے اب باشعور عوام سمجھ چکی ہے اور وہ کسی امپائر کے فیصلے کو نہیں مانتی ،ڈاکٹر سہیل چوہدری نے کہا کہ میری انتیس سالہ نوکری میں یہ پہلی بار ممکن ہوا ہے کہ عوام کو ادویات اور سہولیات اس قدر مل رہی ہیں اور وہ بھی فری میں یہ اس حکومت کا ہی کریڈٹ ہے مجھے وہ وقت بھی یادہے جب پیرا سیاٹامول کی پوری ٹیبلٹ دینے پر بھی ہمیں پیشی کا سامان کرنا پڑتا تھا لیکن یہ موجودہ حکومت اور ایم پی اے قمرالسلام کی توجہ کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے اور یہ اس علاقہ کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایسے کام کرنے والے نمائندگان میسر آئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمبشر نے کہا کہ اس علاقہ کی خوش قسمتی حکومت کی عوام دوستی کے باعث ان کو چوبیس گھنٹے ایمبولینس اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہوگی،اس کے علاوہ اس بی ایچ یو میں غذائی کمی کے شکار بچوں کے لیے نیوٹریشن پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور اس بی ایچ یو میں ان بچوں کو ساشے دیے جائیں گے ۔اس سے پہلے تقریب میں پہنچنے پر ایم پی اے قمرالسلام راجہ کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہسپتال اور ضلعی میڈیکل افسران کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گے تقریب میں یوسی لوہدرہ کے منتخب کونسلرز کے علاوہ عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی چیئرمین یوسی نوید بھٹی تقریب شروع ہونے کے بعد تقریب میں پہنچے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں